پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا برسلز میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام ٹیکسٹائل ویبینارکے انعقاد پر پاکستانی سفیر سے اظہار تشکر

جمعہ 29 مارچ 2024 19:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) پاکستان ٹیکسٹائل کونسل(پی ٹی سی)نے برسلز میں پاکستانی سفارتخانہ کے زیر اہتمام بیلجیئم اور لکسمبرگ میں کاروباری اداروں کے لئے "پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر میں مواقع "کے موضوع پر ویبینارکے انعقاد پر پاکستانی سفیر آمنہ بلوچ اور تجارت و سرمایہ کاری کے اتاشی محمد بلال خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم "ایکس" کے مطابق ویبنار میں پی ٹی سی نے بیلجیئم کے کاروباری افراد کے لئے ٹیکسٹائل اور ملبوسات کے شعبے سے متعلق مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔ کونسل نے کہا کہ وہ سفارتخانہ کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کی خواہشمندہے ۔واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری میں تعاون اور سرمایہ کاری تلاش کرنے کی خواہشمند کمپنیوں نے 27 مارچ کو برسلز میں منعقدہ ویبنارمیں شرکت کی جس میں سفیر آمنہ بلوچ نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے ساتھ ساتھ پاکستانی حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کا ایک جامع جائزہ پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :