i 102 گراں فروشوں پر 8 لاکھ 73 بزار روپے سے زائد جرمانہ

جمعہ 29 مارچ 2024 19:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) حکومت سندھ کی ہدایت پر کراچی انتظامیہ کی جانب سے ماہ رمضان المبار ک کے موقع پر گراں فروشوں کے خلاف شروع کی گئی مہم جاری ہی کمشنرکراچی محمد سلیم راجپوت نے مہم کو موثر بنانے ہدایت کی ہے۔انھوں نے کہا کہ مجسٹریٹس ہر علاقہ میں قیمتیں چیک کریں اور سرکاری نرخ کو سختی سے نافذ کریں۔ انھوں نے بیورو آف سپلائی اور دیگر متعلقہ افسران کو اپنی ذمہ داری پوری کرنے کی ہدایت کی ہے۔

جمعرات کو 102 گراں فروشوں پر 8 لاکھ 73 بزار روپے جرمانہ عاید کیا گیا ۔مجموعی طور پر شہر میں 432 مقامات پر قیمتیں چیک کی گئں انتظامیہ نے گزشتہ 23 روز کی کارروائی کی تفصیل بھی جاری کی ہے جس کے مطابق 23 روز میں انتظامیہ کے افسران نے 10 ہزار 72 مقامات پر قیمتیں چیک کیں جس میں 3 یزار 415 گراں فروشوں پر دو کروڑ 70 لاکھ سے زائد جرمانہ عاید کیا جبکہ 34 دکانیں سر بمہر کی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع جنوبی میں 30 گراں فروشوں پر 3 لاکھ 59 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا شرقی ضلع میں 15 گراں فروشوں پر 60 ہزار روپے، غربی میں 7 گراں فروشوں پر ایک لاکھ 11 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عاید کیا وسطی میں 21 گراں فروشوں پر 1 لاکھ 34 ہزار روپے جرمانہ عایدکیا گیا۔ ملیر میں 8 گراں فروشوں پر 37 ہزار روپے کورنگی میں 15 گراں فروشوں پر 1 لاکھ 47 ہزار کیماڑی میں6 گراں فروشوں پر 25 ہزار روپے جرمانہ عاید کیاگیا۔#

متعلقہ عنوان :