ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا سے نیوی سٹیشن کمانڈر لاہور کی ملاقات

جمعہ 29 مارچ 2024 19:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا سے نیوی سٹیشن کمانڈر لاہور کی ملاقات ہوئی۔ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نازیہ جبین ڈائریکٹر آپریشنز نثار ثانی و دیگر افسران نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ نیوی اسٹیشن کمانڈر لاہور نے پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے پی ڈی ایم اے کی ورکنگ بارے آگاہ کیا۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ سیلاب، کووڈ، ڈینگی، قحط سالی سموگ اور ہیٹ ویو سمیت تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پی ڈی ایم الرٹ ہے۔

(جاری ہے)

موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کا سامنا ہے۔ قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جاتے ہیں۔ اس موقع پر نیوی اسٹیشن کمانڈر لاہور کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کی دیگر اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن بہترین ماڈل ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کو تمام تر معاونت فراہم کی جائے گی۔ سیلاب کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے تعاون پر پاک نیوی کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی ادارہ یا ملک قدرتی آفات کا اکیلے مقابلہ نہیں کر سکتا۔