بلوچستان کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے ، سیکرٹری سپورٹس
جمعہ 29 مارچ 2024 20:11
(جاری ہے)
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری حاجی اعجاز علی، ڈپٹی سیکرٹری ہوم جہانزیب شیخ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایکٹیوٹیز محمد آصف لانگو، عائشہ زہری سمیت کھلاڑیوں و آفیشلز بھی موجود تھے یوم پاکستان 23 مارچ کی مناسبت سے ایوب سپورٹس کمپلیکس میں جاری سپورٹس فیسٹول میں 44 علاقائی قومی و بین الاقوامی ان ڈور آوٹ کھیل شامل تھے جو کہ 6 دن تک صوبے کے تمام اضلاع میں جاری رہے۔
مقررین نے کہا کہ 23 مارچ کو فیسٹیول کا آغاز ہوا جوکہ ایک ہفتے تک جاری رہنے کے بعد آج اختتام پذیر ہوا فیسٹیول میں پورے صوبے سے 15 ہزار سے زائد مرد و خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا محکمہ کھیل حکومت بلوچستان نے میگاء ایونٹ منعقد کرائے سپورٹس فیسٹیول منعقد کرانے کا مقصد نوجوانوں کو کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ضرورت اس امرکی ہے کہ کھلاڑیوں کو مناسب مواقع فراہم کئے جائیں ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہزیب رند نے فائٹ جیت کر ملک و صوبے کا نام روشن کیا کوشش ہے کہ نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے مواقع فراہم کئے جائیںجس کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی خواتین بھی کسی سے کم نہیں وہ تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی جانب بھی توجہ دیں بلوچستان کے یوتھ کو لیکر وزیراعلی بلوچستان بہت ایکٹو ہیں ہماری کوششہوگی کہ ہر پلٹ فارم پر بلوچستان کے یوتھ کے بارے میں بات کریں۔ آخر میں ارکان اسمبلی ظہور بلیدی ،میر رحمت صالح بلوچ،خیر جان بلوچ،مینہ بلوچ،سیکرٹری کھیل ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی ڈپٹی سیکرٹری ہوم جہانزیب شیخ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور سیکرٹری سپورٹس ڈاکٹر جاویدانورشاہوانی نے مہمانوں کو اعزازی شیلڈ دیں ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.