Live Updates

ججز پردباؤ کی آزادانہ اورشفاف تحقیقات ہونی چاہئے، عالم خان کاکڑ

عمران خان اوردیگرقائدین کو جھوٹے مقدمات میں دی گئی سزائیں کالعدم قراردیکر انہیں فوری طور پر رہاکیاجائے

جمعہ 29 مارچ 2024 19:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماعالم خان کاکڑ نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج خط سے ثابت ہوگیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سارے فیصلے دباؤ میں آکر دیئے گئے ہیں ،ججز پردباؤ کی آزادانہ اورشفاف تحقیقات ہونی چاہئے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں عالم خان کاکڑ نے کہا کہ عدلیہ پاکستان کا اہم ستون اور عوام کی امیدوں کی آخری کرن ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کی جانب سے عدلیہ کو دباؤ مین لاکرفیصلے کرانے سے متعلق خط سے یہ ثابت ہوگیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلا ف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں دباؤ ڈال کرفیصلے کرائے گئے ۔

انہوں نے کہاکہ ججز پر دباؤ ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جانی چاہئے تاکہ آئندہ کسی کو بھی عدلیہ پردباؤ ڈالنے کی جرات نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا شروع سے موقف رہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین و سابق وزیراعظم اوردیگرقائدین کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات قائم کرکے انہیں پابندسلاسل رکھاگیا ہے یہ بات آج سچ ثابت ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارامطالبہ ہے کہ عمران خان اوردیگرقائدین کو جھوٹے مقدمات میں دی گئی سزائیں کالعدم قراردیکر انہیں فوری طور پر رہاکیاجائے۔دیگرانہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام اب جاگ اچکی ہے کسی بھی طرحکے غیرقانونی اقدامات کوقبول نہیں کریگی۔انہوں نے کہاکہ صحافیوں سمیت24افرادکانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا آمریت کی نشاندہی ہے جس کی پاکستان تحریک انصاف مذمت کرتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات