ضلع میں امن و امان بحالی کیلئے پولیس فورس ہر وقت چوکس ہیں ، غلام حسین باجوئی

جمعہ 29 مارچ 2024 20:34

فرید آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) ایس ایس پی صحبت پور غلام حسین باجوئی نے کہا کہ ضلع میں امن و امان بحالی کیلئے پولیس فورس ہر وقت چوکس ہیں عیدالفطر قریب ہوتے ہی ضلع بھر پولیس کی گشت کو بڑھایا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ایس ایس پی صحبت پور غلام حسین باجوئی نے اپنے آفیس میں آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع صحبت پور کی باڈرز نصیر آباد ڈیرہ بگٹی جعفر آباد اور سندھ کے مختلف باڈرز سے ملتے ہیں باڈرز ایریا میں چینگ سخت کر دی گئی ہے تاکہ جرائم پیشہ افراد ہمارے ضلع میں داخل نہ ہو سکے ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کی جاتی ہیں جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کوئی ریایت نہیں ہو گی چاہے انکی پشت پناہی با اثر لوگوں کے ساتھ ہے انکے خلاف بھی قانونی کاروائی کی جائے کیونکہ قانون سب کیلئے برابر ہے ان کا کہنا تھا کہ ضلع میں امن و امان کی بحالی ہماری ذمہ داری بنتی ہے عوام کی جان و مال کی تحفظ کرنا ہماری اولین ترجہات میں شامل ہی

متعلقہ عنوان :