وفاقی وزیرخزانہ کا کراچی میں رمضان ریلیف پیکیج کی کوریج اور فوائد کو بڑھانے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا دورہ

جمعہ 29 مارچ 2024 21:04

وفاقی وزیرخزانہ کا کراچی میں رمضان ریلیف پیکیج کی کوریج اور فوائد کو ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے دورہ کراچی کے دوران رمضان ریلیف پیکیج کی کوریج اور فوائد کو بڑھانے کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا دورہ کیا،دورہ کا مقصد رمضان ریلیف پیکج پر عملدرآمد کو یقینی بنانا تھا،وفاقی وزیر نے کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے ضرورت کی دستیابی ، موبائل یوٹیلیٹی سٹورز اور سیلز پوائنٹس کی تفصیلات فراہم کرنے والی نئی ایپ کا بھی کا جائزہ لیایوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے عملے سے رمضان ریلیف پیکج کے نفاذ میں درپیش چیلنجز کے بارے میں دریافت کیا۔

وزیر خزانہ نے کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر عوام سے بھی ملاقات کی، تاثرات اکٹھے کیے اور رمضان ریلیف پیکج سے متعلق خدشات کو دور کیا اور کہا کہ رمضان ریلیف پیکج کے لیے مختص رقم ساڑھے سات ارب سے بڑھا کر ساڑھے بارہ ارب روپے کر دی ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے موبائل یوٹیلیٹی سٹورز اور سیلز پوائنٹس کے آپریٹنگ اوقات کی تصدیق کی تاکہ نئی لانچ کی گئی ایپ کے ذریعے عوام تک رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔

انہوں نے کراچی میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج کے تحت اشیا کی تقسیم اور فروخت سے متعلق اعدادوشمار کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر خزانہ نے کراچی میں مستحق افراد میں سستی خوراک کی اشیائ خوردو نوش تقسیم کرنے کے لیے نامزد موبائل یونٹس کے سیٹ اپ اور آپریشنز کی نگرانی بھی کی اور رمضان ریلیف پیکج مستحق افراد میں منصفانہ تقسیم پر زور دیا۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ وزیر نے کہا کہ اشیائ کی اچھی کوالٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ رواں سال گندم کی اچھی فصل ہونے کی امید ہے۔ معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :