یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کل ہو گی

جمعہ 29 مارچ 2024 22:23

یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کل ہو گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد کی دو مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت کل (بروز ہفتہ ) تک ملتوی کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو شیر پا پل پر تقاریر و جلا وگھیرا واور مسلم لیگ ن کا آفس جلانے کے مقدمات پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے فریقین کے وکلا کو دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے سماعت (آج) 30 مارچ تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین نے جیل سے وکلا کی وساطت سے ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ واضح رہے کہ تھانہ سرور روڈ نے رہنما پی ٹی آئی کیخلاف شیر پا پل تقریر اور جلا گھیرا کا مقدمہ درج کر رکھا ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد پر ماڈل ٹاون میں مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کا بھی الزام ہے۔