رمضان المبارک میں خودکو غیر اسلامی وغیر اخلاقی حرکات سے بچایاجائے ، محمدسلیم خاں قادری
جمعہ 29 مارچ 2024 22:58
(جاری ہے)
اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ماں باپ کی خدمت ،غریبوں، یتیموںاور لاچاروں کی مددکی جائے، قرآن کی تلاوت، نمازپنجگانہ کے ساتھ ساتھ تراویح اور تہجد کے نوافل کو یقینی بنایاجائے، غیر اسلامی وغیر اخلاقی حرکتوں سے بچاجائے، درگزر،برداشت اور معاف کردینے کو اپناشعاربنایاجائے، ہر شخص کو اپنامحاسبہ کرناچاہیئے۔
وہ اپنے ساتھیوں محمدشکیل قاسمی، ناصر حسین خاں، عبدالوحید یونس، صاحبزادہ محمدصادق قریشی ودیگر کے ہمراہ ماہ رمضان المبارک میں مختلف علاقوں کے دورے کے دوران حکومتی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کارکنان اہلسنّت حنفی بریلوی کے مختلف اجتماعات سے خطاب کررہے تھے، محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ ہمارے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دے رہا،اہلسنّت حنفی بریلوی آبادیاں کچرے کے ڈھیروں میں چھپتی جارہی ہیں، نکاسیء آب کا پورانظام خراب ہوچکاہے، پینے کے پانی کی کسی کو فکر نہیں ہے، ہم کیاکریں کس کے پاس جائیں کس سے فریادکریں کوئی بھی اہلسنّت حنفی بریلوی عوام کی دادرسی کرنے والانہیں ہے، ایسی صورتحال میں نوجوانان اہلسنّت حنفی بریلوی کے جذبات کو کنٹرول کرنے کا فریضہ مرکزی میلادالائنس پاکستان انجام دے رہاہے، کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان بنانے والوں کی اولادوں پر ظلم وجبر صرف اس لئے کیاجارہاہے کہ ہم تحریک پاکستان میں حصہ لینے والے اکابرین کی قربانیوں کو بھول جائیںمگر ہم اپنے قول وفعل سے ملک دشمن عناصر کی ہر سازش کو ناکام بنانے کا عزم کئے ہوئے ہیں، ہم ماہ رمضان المبارک میں متحرک ہوکر اہلسنّت حنفی بریلوی کے مسائل اپنے طورپر حل کرنے کی کوشش کریں گے، ہم تاجروں، دکانداروں اور روزمرہ استعمال اور کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والوںسے دردمندانہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ ماہ رمضان المبارک میں اپنے منافع کی شرح میں کمی کرکے روزے داروں کی خدمت کا فریضہ انجام دیں، اللہ تعالیٰ ان کے کم منافع میں بے شمار برکتیں عطافرمائے گا، سرکاری اداروں میں موجوداہلسنّت حنفی بریلوی ملازمین عوام کے مسائل پر ازخود توجہ دے کر اپنے اللہ کوراضی کرنے کی کوشش کریں ۔اللہ تعالیٰ ان کے اہل خانہ پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مولانا فضل الرحمان کا مینڈیٹ کے پی سے چوری ہوا،چیخیں سندھ میں مار رہے ہیں،فیصل کریم کنڈی
-
فیصل آباد ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے فلیگ شپ پروگرام کلینک آن وہیل پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا گیا
-
وزیرداخلہ محسن نقوی کا مٹیاری قومی شاہراہ پر ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
-
قومی اسمبلی میں (کل )صدرمملکت کے خطاب پر بحث شروع کی جائے گی
-
سپریم کورٹ نے صحافیوں پر تشدد اور اغواء کیس میں پولیس کی تفتیش کو غیرتسلی بخش قراردیدیا
-
ایف آئی اے انٹرپول نے 9 سال سے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا
-
خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے گدی نشین کی مزار داتا دربارپرحاضری
-
لاہور: ڈیفنس کے پلازے میں چوکیدار کی خودکشی
-
شیرافضل مروت کا سعودی عرب سے متعلق موقف پوچھنے پر صحافیوں سے اظہار برہمی
-
نیب نے رمضان پیکیج 2016ء تا 2018ء کی انکوائری بند کردی
-
وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف نے آئندہ وفاقی بجٹ کیلئے اہم اہداف طے کرلیے
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت ٹیکنیکل ورکنگ گروپ برائے ڈینگی وائرس کا اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.