کھلی کچہری کا انعقاد متاثرین اور نیب میں فاصلے کم کرنے کی ایک کاوش ہے‘امجد مجید اولکھ

ڈی جی نیب لاہور کی کھلی کچہری میں ہائوسنگ سیکٹر ،انویسٹمنٹ کے نام پر فراڈ کا شکار ہونے والے متاثرین کی شرکت

جمعہ 29 مارچ 2024 23:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے کہا ہے کہ کھلی کچہری کا انعقاد متاثرین اور نیب میں فاصلے کم کرنے کی ایک کاوش ہے۔ ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں ہائوسنگ سیکٹر اور انویسٹمنٹ کے نام پر فراڈ کا شکار ہونے والے متاثرین نے شرکت کی ۔ ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے تمام متاثرین کو خود سنا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔

ڈی جی نیب نے بتایا کہ پاک عرب ہائوسنگ سوسائٹی کے 2300 متاثرین کو 1 ارب 67 کروڑ تقسیم کئے جاچکے جبکہ مزید 54 کروڑ کی برآمدگی مکمل ہوچکی ہے،پاک عرب ہائوسنگ سوسائٹی کیس میں عنقریب بڑی ریکوری کیلئے پر امید، تاہم مرکزی ملزم کی جانب سے عدالتی سٹے کے باعث ریکوری تعطل کا شکار رہی۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں ڈی جی نیب نے دیگر ہائوسنگ سوسائیٹیوں کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات سے بھی آگاہ کیا ۔

نیب لاہور کے مطابق لاثانی چکس مالکان کے خلاف 4 ارب سے زائد مالیت کا ریفرنس احتساب عدالت میں دائر ہو چکا ہے جو زیر ٹرائل ہے، ڈبل شاہ کیس میں متاثرین کو سنتے ہوئے ڈی جی نیب لاہور نے موقع پر ہی متاثرین کی داد رسی کے احکامات جاری کئے۔نیب لاہور کے مطابق نیب قانون کی رو سے ہائوسنگ سکینڈل میں 50 کروڑ مالیت اور 100 متاثرین کا ہونا ضروری ہے۔متاثرین نے چیئرمین نیب کے عوامی کے اقدام کو بھرپور سراہا اور پذیرائی کی۔

متعلقہ عنوان :