وفاقی وزیرداخلہ کی اسلام آباد میں چینی سفارت خانے آمد،شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے چین سے آئی خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم سے ملاقات

جمعہ 29 مارچ 2024 23:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی اسلام آباد میں چینی سفارت خانے آمد،شانگلہ حملے کی تحقیقات کیلئے چین سے آئی خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم سے ملاقات،محسن نقوی نے چینی ٹیم کو حملے کے بارے اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا،کیس کے بارے ہونے والی اپ ڈیٹ پر بریف کیا،ملاقات میں چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سکیورٹی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ووزیر داخلہ نے چین کے سفیر سے بھی ملاقات کی اور حملے سے متعلق ہونے والی اپ ڈیٹ سے آگاہ کیا اورکہا کہ شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائینگے پاک چین دوستی کو کسی صورت سبوتاژ کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے ایسے تمام ہتھکنڈوں کو ناکام بنا دینگے ۔ چین سے آئی ہوئی خصوصی ٹیم سے ملاقات میں وزیر داخلہ نے شانگلہ حملے بارے اب تک ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کیا اور اب تک کی ہونے والی تحقیقات اور پیش رفت پر بھی مکمل بریف کیا گیا جبکہ پاکستان میں چینی شہریوں کے تحفظ اور مجموعی سیکیورٹی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا ۔

متعلقہ عنوان :