ٴنوجوان نسل کا منشیات کی طرف جانا پریشانی کا باعث ہے۔ چیرمین رویت ہلال کمیٹی سید عبدالخبیر آزاد

ق* علمائے کرام نشہ کے خلاف مساجد کے ذریعے پیغام عام کریں۔ بریگیڈیئر سکندر حیات

جمعہ 29 مارچ 2024 20:00

۱ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف رمضان المبارک میں مساجد کے ذریعے سالانہ آگاہی مہم کے حوالے سے بڑی تقریب بادشاہی مسجد میں منعقد ہوئی۔ جس کا اہتمام ڈرگ ایڈوائزری ٹریننگ حب نے محکمہ اوقاف و مذہبی امور حکومت پنجاب کے تعاون سے اہتمام کیا صدارت بادشاہی مسجد کے خطیب سید عبدالخبیر آزاد نے کی۔

فورس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب برگیڈئیر سکندر حیات کی بطور مہمان خاص شرکت کی۔ اس موقع پر پروگرام کوارڈینیٹر سید محسن، قاری انیس اور علمائے کرام بھی موجود تھے۔ رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین اور خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبدالخبیرآزاد نے کہا کہ نوجوان نسل کا منشیات کی طرف جانا ہم سب کیلئے پریشانی کا باعث ہے علمائے کرام مسجد کے ذریعے اس کے خلاف بات کریں انہوں نے کہا کہ علمائے کرام نشہ کے خلاف حکومت کے ساتھ ہیں اور عید کے بعد بھرپور مہم چلائیں گے فورس کمانڈر بریگیڈیئر سکندر حیات نے کہا کہ نوجوان نسل کو نشے سے بچانے کے لیے علمائے کرام کا کردار انتہائی اہم ہے،انہوں نے کہا کہ نوجوان کو نشے کی لت سے بچانا اولین ترجیح ہے اے این ایف نوجوان کو نشہ سے بچانے کے لیے بے پناہ کام کررہے ہیں سید ذوالفقار حسین کنسلٹنٹ انسداد منشیات مہم نے کہا کہ علمائے کرام معاشرے میں اچھائی کا پیغام دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ علمائے کرام کے ساتھ ساتھ والدین بھی اپنا کردار ادا کریں اسں مہم سے منشیات کے رحجانات کے خلاف پنجاب کی مساجد کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو پیغام ملاہے۔