ٴوفاقی بیورو کریسی میں تبادلے ،آئی جی اسلام آباد تبدیل ،خرم آغا کو سیکرٹری داخلہ لگا دیا گیا

جمعہ 29 مارچ 2024 20:00

ٴْ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن رپورٹ کر نے کی ہدایت کی گئی ہے ۔پولیس سروس گریڈ 20 کے سید علی ناصر رضوی نئے آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا سیکرٹری داخلہ تعینات کیا گیا ہے ۔کیپٹن ریٹائرڈ خرم آغا اس سے قبل سیکرٹری کامرس تعینات تھے۔ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے خوشحال خان ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے ۔خوشحال خان اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری وزارت داخلہ تعینات تھے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشنز جاری کر دئیے۔

متعلقہ عنوان :