راولپنڈی،قتل مقدمہ میں مطلوب سمیت 2اشتہاری گرفتار

جمعہ 29 مارچ 2024 20:00

ْراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری سمیت 2اشتہاری مجرمان کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم عابد کو گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم عابد نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر ہسپتال کے باہر فائرنگ کرکے محمد رضوان کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ سال 2022 تھانہ کلر سیداں میں درج کیا گیا تھا، مقتول محمد رضوان محکمہ ہیلتھ میں ملازم تھا، اشتہاری مجرم کے دیگر ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم عابد کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال 2022سے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں روات پولیس کومطلوب تھا۔

ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہاکہ اشتہاری مجرمان کی گرفتاری انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :