راولپنڈی کے شہریوں کو محکمہ پولیس کی جانب سے فاسٹ ٹریک سروس ڈیلیوری کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور

جمعہ 29 مارچ 2024 20:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے شہریوں کو آرام دہ ماحول میں پہلے سے آسان اور فاسٹ ٹریک سروس ڈیلیوری کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، شہریوں سے حاصل فیڈ بیک کی روشنی میں سروس ڈلیوری کے معیار کو بہتر بنایا جائے اور پولیسنگ کی سہولیات، صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو راولپنڈی میں سیف سٹی پروجیکٹ اور خدمت مرکز لیاقت باغ کا دورہ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا، ایس ایس آپریشنز راولپنڈی، ڈی ایس پی سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ آر پی او راولپنڈی نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو زیر تکمیل پراجیکٹس پر کام کی پیش رفت بارے بریفنگ دی، آئی جی پنجاب نے ترقیاتی پراجیکٹس کو اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ تمام پراجیکٹس مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :