پاک فوج کا گلگت بلتستان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد،743مریضوں کو طبی امداد فراہم کی گئی

جمعہ 29 مارچ 2024 20:45

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) پاک فوج کی جانب گلگت بلتستان کے ضلع کھرمنگ کے دور افتادہ گائوں گمبا پاری میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ میں پاکستان آرمی کی آرمی میڈیکل اور ڈینٹل کور نے شرکت کی، پاک فوج نے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کے دوران 743مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جن میں 220مرد، 246خواتین، 224بچے اور 53ینٹل مریض شامل تھے۔

(جاری ہے)

میڈیکل کیمپس میں الرجی،فلو،بخار،معدے اور زچگی ،جوڑوں کے مسائل، جسمانی کمزوری،دانتوں کادرد،پیٹ کا درد،بلڈ پریشر،شوگر اورانفیکشن کے مریضوں کامفت طبی معائنہ کیا گیا۔علاقہ مکینوں کو بلڈپریشر،شوگر ٹیسٹ،ای سی جی،الٹراسانڈ،لیب ٹیسٹس اور معمولی آپریشن تھیٹرکے پروسیجرز کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں،مریضوں کو مفت طبی معائنے کیساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ علاقہ مکینوں میں شعوربیدارکرنے کیلئے ان میں تحائف بھی تقسیم کئے گئے جن میں 30دانتوں کی صفائی کٹس، 65اسٹیشنری پیکٹس اور 4فرسٹ ایڈ باکسز شامل تھے۔کیمپ میں عوام کو حفظان صحت کے اصولوں پر جامع اور تفصیلی لیکچر بھی دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :