خود کو اسلام آباد پولیس کا اعلی افسر ظاہر کرنیوالا فراڈیا گرفتار

جمعہ 29 مارچ 2024 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو اسلام آباد کا اعلی افسر ظاہر کرنیوالا فراڈیا گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو اسلام آباد کا اعلی افسر ظاہر کر کے عوام اور افسران کو ماموں بنانے والا ملزم قانون گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق ملزم ڈی آئی جی پولیس اور کبھی کیبنٹ ڈویژن آفیسر بن کر کال کرتا تھا،ملزم نے سوشل میڈیا پر پیج بھی بنا رکھا تھا جہاں وہ عوامی مسائل کا نوٹس لیتا تھا جبکہ ملزم مختلف ضلع کے افسران پر غیر قانونی کام کیلئے دبائو بھی ڈالتا تھا۔

دوران تفتیش ملزم نے متعدد شہریوں کو نوکری دلانے کے عوض رشوت لینے کا بھی انکشاف کیا ہے ،ملزم کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ سبز منڈی میں مقدمہ درج ہے۔