جیکب آباد کی عدالت نے بار کے سابق صدر کے قتل میں مجرم کو25سال قید اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنادی

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) جیکب آباد کی عدالت نے بار کے سابق صدر کے قتل میں مجرم کو25سال قید اور پانچ لاکھ جرمانے کی سزا سنادی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج خادم حسین چنڈ کی عدالت نے احمد علی ولد محمد علی ٹالانی کو قتل کا جرم ثابت ہونے پرعمرقید اور جرمانے کی سزا سنائی جرمانہ ادانہ کرنے کی صورت میںمجرم کو مزید ایک سال سلاخوں کے پیچھے گذارنا ہوگا جبکہ اسی کیس میں مجرم احمد علی ٹالانی کو غیر قانونی اسلحہ کے جرم میں دس سال قید اور دو لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی ، مجرم نے دس سال قبل 9اپریل 2014کو جیکب آباد بار کے سابق صدر انورجکھرانی کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :