ّ20 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری

جمعہ 29 مارچ 2024 20:50

rلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کی زیرصدارت انتظامی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فاضل چیف جسٹس نے 20 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔جن ایڈیشنل سیشن ججوں کو اگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے ان میں مصباح خان ، منصف خان ، نوید انجم سلیمی ، ہمایوں سعید ، شاہد ضمیر ، محمد مظہر سلیم ، راجہ امجد اقبال ، محمد شریف ، ارشد اقبال ، حمیرالترزہرہ ، محمد نعیم سلیم ، شمشاد علی رانا ، غلام حسین ، محمد بلال بیگ ، آفاق احمد ، اعجاز علی ، عمران رضا نقوی ، محمد خالد اسحاق ، اظہار الھق اور محمد فیصل احمد نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فاضل چیف جسٹس نے سلطان ایوب قاتال کا سالانہ عرس کے موقع پر لودھراں کی عدالتوں میں 30 مارچ بروز ہفتہ کو مقامی تعطیل کی منظوری دے دی 30 مارچ بروز ہفتہ لودھراں کی تمام سول و سیشن عدالتیں بند رہیں گی اسی طرح ساہیوال میں حضرت بابا محمد پناہ کا سالانہ عرس ہو رہا ہے جس پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے ساہیوال کی عدالتوں میں مقامی تعطیل کی منظوری دے دی مورخہ 1 اپریل بروز پیر ساہیوال کی تمام سول و سیشن عدالتیں بند رہیں گی اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔