وزیراعلیٰ سندھ کی کراچی میں ترکیہ سفارتخانے کی جانب سے دیئےگئے افطار ڈنر میں شرکت

جمعہ 29 مارچ 2024 21:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں ترکیہ سفارتخانے کی جانب سے دئے گئے افطار ڈنر میں شرکت کی، خصوصی و یتیم بچوں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار کا اہتمام ترکی کے قونصل جنرل کیمل سانگو نے کیا۔

(جاری ہے)

جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ترکیہ سفارتخانے میں خصوصی بچوں کے ساتھ افطار کا الگ مزا آرہا ہے، مجھے ان بچوں سے خاص محبت اور پیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کافی دنوں کے بعد خصوصی بچوں سے ملاقات ہورہی ہے، ہم سب کا فرض ہے کہ ان بچوں کی تعلیم و تربیت میں اپنا کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کیلئے جو این جی او کام کررہے ہیں وہ بہت عظیم کام ہے۔وزیراعلیٰ سندھ خصوصی بچوں کے ساتھ ملاقات کی ان سے پیار کیا اور ان کے درمیان گھل مل گئے۔ترکیہ کے قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ اور بچوں کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :