بہاولنگر ضلع میں مختلف مقامات پر گرج چمک تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش

جمعہ 29 مارچ 2024 23:50

بہاولنگر 29 مارچ (اے پی پی) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) بہاولنگر ضلع میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے بہاولنگر شہر میں بارش شروع ہوتے ہی تمام فیڈرز سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی بجلی بند ہونے سے شہر اندھیرے میں ڈوب گیا جس کےباعث عید شاپنگ کےلئے بازاروں میں آئے شہریوں کو شدید مشکل کا سامنا کرناپرا۔

(جاری ہے)

آمدورفت کا سلسلہ متاثر ہے۔ دوسری جانب بارش تیز ہوا سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم زرعی ماہرین کے مطابق بارش ، تیز ہوا سے گندم کی تیار فصل کو نقصان پہنچنے کا سنگین خدشہ ہے۔