پی سی بی نے کوچز کی تلاش کیلئے اشتہار دیدیا

پہلی بار ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے الگ الگ کوچز سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 30 مارچ 2024 11:15

پی سی بی نے کوچز کی تلاش کیلئے اشتہار دیدیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 مارچ 2024ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کوچز کی تلاش کیلئے باقاعدہ اشتہار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بورڈ نے پہلی بار ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے الگ الگ کوچز سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمندوں کیلئے انٹرنیشنل، ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ کی ٹیموں کے ساتھ کام کرنے کا 5 سال کا تجربہ ضروری ہوگا۔

پی سی بی نے لیول ٹو کوچنگ کورس کی ڈیمانڈ کی گئی ہے تاہم ساتھ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ لیول تھری یا اس سے زیادہ کوچنگ کورسز کرنے والے کو ترجیح دی جاسکتی ہے جب کہ کرکٹرز کو سکھانے، انگلش بولنے اور لکھنے کی خوبی بھی ہونا ضروری ہے۔ پی سی بی کے اس اشتہار کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اپریل رکھی گئی ہے، اس میں پاکستانی اور غیر ملکی کوچز دونوں اپنی درخواستیں جمع کرانے کے اہل ہیں۔

(جاری ہے)

ماضی میں بھی یہ روایت رہی ہےکہ پی سی بی نے جن کوچز کو رکھنا ہوتا ہے، ان سے معاملات طے کرکے پھر پی سی بی رولز کو فالو کرنے کے لیے ان منتخب کوچز کی سکلز کے مطابق اشتہار دیا جاتا ہے۔