خیرپور ، صندوق سے کم سن بچوں کی لاشیں ملنے کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری

تینوں بچوں کی موت صندق میں دم گھٹنے سے ہوئی اور بچوں کے منہ سے خون بھی نکلا ہوا تھا۔ ایک بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں،پولیس

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 30 مارچ 2024 12:59

خیرپور ، صندوق سے کم سن بچوں کی لاشیں ملنے کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری
خیرپور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 مارچ2024 ء) خیرپور میں صندوق سے 3کم سن بچوں کی لاشیں ملنے کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ جاری کر د ی گئی،رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ تینوں بچوں کی موت صندق میں دم گھٹنے سے ہوئی اور بچوں کے منہ سے خون بھی نکلا ہوا تھا۔ ایک بچے کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔ ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچوں کے ساتھ زیادتی کا شبہ ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ اس واقعے کی مختلف پہلوو¿ں سے تحقیقات جاری ہیں اور تین زیر حراست افراد سے تفتیش کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ 2روز قبل خیرپور میں گھر سے تین کم سن بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔پولیس کاکہنا تھا کہ خیرپورکے علاقے گوٹھ وڈ اسمنگ میں گھرسے 3 کم سن بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ لاشیں ایک ہی خاندان کے افراد کی ہیں اور مرنے والے بہن، بھائی اور کزن تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں افسوسناک واقعہ بی سیکشن تھانے کی حدود وڈا سمنگ میں لاپتہ ہونے والے 3 بچوں کی لاشیں گھر میں موجود صندوق سے مل گئیں تھیں۔پولیس کے مطابق بچوں کی لاشیں گھر میں موجود صندوق سے ملی تھیں۔ پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی گئی تھی اور اس حوالے سے تفتیش بھی شروع کردی گئی تھی۔اس حوالے سے ایس ایس پی خیرپور نے کہا تھا کہ گوٹھ وڈاسمنگ میں گھر سے ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کرایا جائیگا۔

ایس ایس پی نے گفتگو میں بتایا تھا کہ تینوں بچے گزشتہ روز سے لاپتہ تھے، والدین نے آج صبح اطلاع دی اور جب گھر والوں نے آج صندوق کھولا تو بچوں کی لاشیں ملیں تھیں۔ایس ایس پی خیرپور نے مزید بتایاتھاکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق بچے کھیلتے ہوئے صندوق میں چھپے تھے اور صندوق کا ڈھکن بند ہونے سے تینوں بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :