ججز کے خط کا معاملہ،حامد خان کا چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا مطالبہ

سپریم کورٹ نے اگر ریٹائرڈ جج کا کمیشن بنانے کا کہا ہے تو تاریخی غلطی کی ہے،رہنماپی ٹی آئی

ہفتہ 30 مارچ 2024 13:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) تحریک انصاف کے رہنما حامد خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کے معاملے پر ریٹائرڈ ججز کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر دیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں حامد خان نے کہاکہ سپریم کورٹ نے اگر ریٹائرڈ ججز کا کمیشن بنانے کا کہا ہے تو تاریخی غلطی کی ہے،سپریم کورٹ کو اس خط پر از خود نوٹس لینا چاہیے تھا۔انہوں نے ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کمیشن بنانے کا حکومتی فیصلہ مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ ججز پر مشتمل کمیشن بنانے کا مطالبہ بھی کیا۔