حلف نہ اٹھانے پر سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کی دھمکی قوانین کی خلاف ورزی ہے،بیرسٹر سیف

ہفتہ 30 مارچ 2024 13:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاہے کہ حلف نہ اٹھانے پر الیکشن کمیشن کی سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کی دھمکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہاکہ آئین مخصوص مدت میں انتخابات کرانے کا پابند بناتا ہے،الیکشن کمیشن دھمکیوں کے بجائے اس حوالے سے حکم جاری کرے، اگر الیکشن کمیشن نے ایسا کوئی حکم جاری کیا تو اسے عدالت میں چیلنج کریں گے۔

انھوں نے کہاکہ حلف نہ اٹھانے پر الیکشن کمیشن کی سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کی دھمکی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ اسمبلی اجلاس بلانا سپیکر کی صوابدید ہے،ہمیں کوئی ڈکٹیشن نہیں دے سکتا، اسمبلی اجلاس جب بھی بلایا گیا اس میں اراکین حلف اٹھالیں گے۔