کار پر اسرائیلی ڈرون حملے میں لبنانی حزب اللہ کا جنگجو ہلاک

حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے ایک رکن کی موت واقع ہوئی،غیرملکی میڈیا

ہفتہ 30 مارچ 2024 13:00

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) کار پر اسرائیلی ڈرون حملے میں لبنانی حزب اللہ کا جنگجو ہلاک ہوگیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اسرائیلی ڈرون نے البزوریاوادی گیلو روڈ پر ایک کار کو نشانہ بنایا۔اس حملے کے نتیجے میں حزب اللہ کے ایک رکن کی موت واقع ہوئی۔ آگ بجھانے والی ٹیموں نے مزید تفصیلات نہیں بتائیں کہ آیا اس حملے میں اور کوئی جانی نقصان ہوا ہے یا نہیں۔

(جاری ہے)

ایک خونی دن کے بعد جس میں حزب اللہ اور اس کی اتحادی امل موومنٹ کے 9 ارکان کی ہلاکت کے بعد حملوں کا تبادلہ ہوا۔ہفتوں سے اسرائیل لبنانی سرزمین کے اندر گہرائی میں فضائی حملے کر رہا ہے، جس میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسرائیل کے بڑھتے حملے ایک کھلی جنگ کے خطرات کو بڑھاوا دے رہی ہے۔اسرائیلی فوج نے حزب اللہ اور حماس دونوں کے رہ نماں کو قتل کرنے کے منصوبے کے تحت جنوبی لبنان میں کاروں پر کئی حملے بھی کیے تھے۔