بیرسٹر سلطان کا سردار جاوید ابراہیم کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 30 مارچ 2024 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2024ء) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کے صاحبزادے سردار جاوید ابراہیم خان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ سردار جاوید ابراہیم خان( مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

متعلقہ عنوان :