رمضان المبارک رحمتوں،برکتوں اور بخشش کا مہینہ ہے،جاویدحنیف میو

اس ماہ اللہ تعالی کی عبادت کے علاوہ مخلوق خدا کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں،حق پرست رکن قومی اسمبلی کا افطار ڈنرسے خطاب

اتوار 31 مارچ 2024 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2024ء) حق پرست اراکین قومی اسمبلی جاوید حنیف خان میو، معین عامر پیرزادہ ، رکن صوبائی اسمبلی نجم مرزا، مرکزی رہنما و سابق ایم این اے محمدابوبکر صدیقی ، ڈاکٹر یاسرصدیقی،نے معروف سماجی رہنما محمدعطا کی جانب سے دی جانے والی دعوت افطار میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کورنگی ٹائون انچارج ساجد راجپوت،کورنگی زمان ٹائون انچارج اخلاق احمد فاروقی، و اراکین ٹائون کمیٹی بھی موجودتھے،اس موقع پر این اے 233 سے منتخب رکن قومی اسمبلی جاوید حنیف خان میو نے کہاکہ رمضان المبارک ہمارے لیے اللہ تعالی کا خصوصی نام ہے ہمیں اس مہینے کی ایک ایک گھڑی کی قدر کرتے ہوئے عبادات کے ساتھ ساتھ اپنی اصلاح کرتے ہوئے زندگی گزارنی چاہیے،دین اسلام و خوبصورت مذہب ہے جو دوسروں کی مدد اور ہمدردی کا درس دیتا ہے،یہ نزول قران کا مہینہ ہے،جب رمضان کا مہینہ اتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں،رمضان المبارک رحمتوں برکتوں اور بخشش کا مہینہ ہے اس ماہ مقدس میں اللہ تعالی کی عبادت کے علاوہ مخلوق خدا کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ،انہوں نے محمد عطا کو پروقارافطار و ڈنر کے اہتمام کرنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔