اٹک پولیس نے چار منشیات فروش گرفتار کر لئے

پیر 1 اپریل 2024 14:10

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر منشیات فروشی جیسے مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف اٹک پولیس کا کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

اسی سلسلہ میں تھانہ سٹی اٹک پولیس کی ٹیم نے دوران چیکنگ محمد عثمان ولد فیض محمد سکنہ حضرو حال اعوان شریف اٹک شہر کے قبضہ سے 600 گرام چرس برآمد کر لی دوسری جانب تھانہ صدر اٹک پولیس نے منشیات کے سوداگر عثمان علی ولد محمد اجمل سکنہ محلہ چھوئی ویسٹ اٹک شہر کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا ملزم عثمان کے قبضہ سے 440 گرام چرس برآمد ہوئی، اسی طرح تھانہ حضرو پولیس نے ایک مشکوک شخص اویس ولد جمشید سکنہ جتیال کو روکا ،جس کی پڑتال کرنے پر 630 گرام چرس برآمد ہوئی جبکہ تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے 230 گرام چرس برآمد کر کے ملزم عامر سہیل ولد محمد اکبر سکنہ حیدر ٹاؤن پنڈیگھیب کو گرفتار کر لیا۔

ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت الگ الگ مقدمات درج کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔\378