بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرہ ہے ،کارکنوں کو سزائیں سنانے کا عمل قابل مذمت اور سراسر زیادتی ہے‘ شوکت بسرا

پی ٹی آئی کے کارکنوں کو کس بات کی سزا دی گئی ،کیا ملٹری کورٹس آئینی و قانونی طور پر سزا دے سکتی ہیں‘ میڈیا سے گفتگو

پیر 1 اپریل 2024 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت بسرا نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرہ ہے ،کارکنوں کو سزائیں سنانے کا عمل قابل مذمت اور سراسر زیادتی ہے،پی ٹی آئی کے کارکنوں کو کس بات کی سزا دی گئی ،کیا ملٹری کورٹس آئینی و قانونی طور پر سزا دے سکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ یہاں طاقتور کے لیے قانون اور ہے جبکہ کمزور کے لیے قانون اور ہے،آج ججز بھی انصاف مانگ رہے ہیں،ظلم کرنے والے دیکھ لیں فرعون بھی بڑا طاقتور تھا لیکن غرق ہوگیا۔

انہوںنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف 200 سے زائد مقدمے درج کرائے گئے،بندوق کی نوک پر سارے نظام کو ہائی جیک کیاگیا۔ انہوںنے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کو خطرہ ہے،رانا ثنا اللہ خان جو کہ قبضہ گروپ اور قاتل ہے باربار کہتا ہے بانی پی ٹی آئی کا وجود ہی خطرہ ہے۔