قومی اسمبلی کے رواں سیشن کیلئے پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان

پیر 1 اپریل 2024 17:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اپریل2024ء) قومی اسمبلی کے رواں سیشن کیلئے پینل آف چیئرپرسن کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے آغاز پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اعلان کیا کہ شیخ آفتاب احمد، جنید انوار چوہدری، سید نوید قمر ، امین الحق ، شہلا رضا اور شیر علی ارباب سپیکراور ڈپٹی سپیکر کی عدم موجودگی میں اجلاس کی صدارت کریں گے۔