مہنگائی کے حکومتی عدم کنٹرول کے باعث لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے، اسلم فاروقی

پیر 1 اپریل 2024 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2024ء) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی)پاکستان، انسانی حقوق کی علمبردار نیشنل فورم فار ہیومن رائٹس آف پاکستان (این ایف ایچ آر پی)کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے پیٹرول کی حالیہ قیمت میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی ماری عوام پر پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ جیسے حکومت کے عوام دشمن اقدامات آئین پاکستان کی کھلا توہین ہیں ،چیف جسٹس پاکستان پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لیتے ہوئے آئین کی بنیادی حقوق سے متعلق شقوں کو روندنے پر حکومت کے خلاف کارروائی کریں ،۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا مہنگائی کے مسلسل حکومتی عدم کنٹرول کے باعث لوگوں کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے اور لوگ محرومیوں کا شکار ہورہے ہیں۔