وزیرستان لوئر سے نمائندہ وفد کی وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی ملک لیاقت علی خان سے ملاقات

ساؤتھ وزیرستان لوئر کے لئے ایس این ای کی منظوری دی گئی ہے، جلد محکمہ بہبودی آبادی سے متعلق خدمات کا آغاز ہوگا، ملک لیاقت علی خان

پیر 1 اپریل 2024 20:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2024ء) ساؤتھ وزیرستان لوئر سے وفد نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے بہبود آبادی ملک لیاقت علی خان سے ان کے دفتر سول سیکریٹریٹ پشاور میں ملاقات کی۔ملاقات میں ساؤتھ وزیرستان لوئر میں مختلف مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

وفد نے نئے قائم شدہ ضم ضلع میں محکمہ بہبود آبادی کے دفاتر اور خدمات کی فراہمی کے حوالے سے گفتگو کی اور مختلف مسائل صوبائی معاون خصوصی کے سامنے رکھے۔

وفد سے گفتگو میں معاون خصوصی ملک لیاقت علی خان نے کہا کہ نئے ضلع میں سہولیات کی فراہمی ترجیحات میں شامل ہے اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے محکمہ بہبود آبادی کی خدمات کی فراہمی جلد شروع کردی جائے گی، اس سلسلے میں نئے ضلع میں پوسٹوں کے لئے ایس این ای (SNE) کی منظوری دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ عنقریب دفاتر بھی قائم ہوں گے جس کے بعد عوام کو بہبود آبادی سے متعلق خدمات کا سلسلہ شروع ہو جائیگا۔