کرسٹیانو رونالڈو نے عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2034 کی میزبانی کے لئے سعودی عرب کی حمایت کردی

منگل 2 اپریل 2024 10:20

کرسٹیانو رونالڈو نے عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2034 کی میزبانی  کے لئے سعودی ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) پرتگال کے شہرہ آفاق فٹ بال سٹار اور سعودی کلب النصر کے معروف کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی حمایت کردی۔39 سالہ بین الاقوامی شہرت یافتہ فٹ بالر کرسٹیانورونالڈو نے اپنے آفیشل ایکس اکاونٹ پر ایک وڈیو پوسٹ کی جس میں فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کےلیے سعودی عرب کی مہم کی حمایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں لکھا مجھے ایسی قوم کے خوابوں کو سپورٹ کرنے پر فخر ہے جو فٹبال ورلڈ کپ 2034 سعودی عرب میں لانے کی امید رکھتی ہے۔یاد رہے کہ سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔ سعودی عرب نے 2018 سے سپورٹس کے فروغ پرخصوصی توجہ دی ہے۔ اب تک 50 سے زائد انٹرنیشنل ایونٹس کی میزبانی کے فرائض بھی انجام دیے ہیں ،جن میں فٹبال، گالف، ڈیجیٹل سپورٹس، ٹینس، گھڑ سواری و دیگر سپورٹس ایونٹ شامل ہیں جن کی عالمی سطح پرسعودی عرب میزبانی کر چکا ہے۔واضح رہے سعودی عرب نے 2023 میں کلبز ورلڈ کپ کی بھی میزبانی کی ہے جبکہ سال 2027 میں ایشین کپ کے فائنلز کی بھی میزبانی کرے گا۔