جعلی تعلیمی اسناد کے سکینڈل کے بعد تونسی وزیر تعلیم برطرف

ایوان صدر نے برطرفی کے فیصلے کی کوئی باضابطہ وجہ نہیں بتائی،رپورٹ

منگل 2 اپریل 2024 12:15

تونس سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) تونس کے صدر قیس سعید نے وزیر تعلیم محمد علی البوغدیری کو ان کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے سلوی العباسی کی جگہ نئی وزیر مقرر کیا ہے۔ اس برطرفی کی وجوہات ظاہر نہیں کی گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطرف وزیر تعلیم جو تونس کی جنرل لیبر یونین کے رہ نما ہیں نے جنوری 2023 کے آخر میں یہ عہدہ سنھبالا تھا جب کہ نئے وزیر تعلیم کی وزارت میں جنرل انسپکٹر آف سیکنڈری ایجوکیشن کے عہدے پر فائز تھے۔

ایوان صدر نے برطرفی کے فیصلے کی کوئی باضابطہ وجہ نہیں بتائی، لیکن خیال کیا جاتا ہے کہ اس کی وجہ جعلی تعلیمی اسناد کے اسکینڈل کو قرار دیا رہا ہے۔ وزارت تعلیم کے ایک اہلکار پر اس میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔

(جاری ہے)

سلوی العباسی وزارت تعلیم کی سربراہی کرنے والی پہلی خاتون ہیں جو ایک اہم وزارت ہے۔وزارت تعلیم کے برطرف وزیرالبوغدری کے دور میں وزارت اور تعلیمی یونینوں کے درمیان تصادم دیکھنے میں آیا، جس نے اپنے مالی حالات کو بہتر بنانے کے مقصد سے حکام پر دبا ڈالنے کے لیے کئی ہڑتالیں کیں۔

البوغدیری کی ان کے عہدے سے برطرفی وزیر ٹرانسپورٹ ربیع المجیدی، وزیر ثقافت حیات قطاط القرمازی اور حساس سرکاری اداروں کے سربراہی کرنے والے دیگر اہلکاروں کی برطرفی کے تقریبا دو ہفتے بعد ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :