محکمہ زراعت کی پھولوں کے کاشتکاروں کو اچھی پیداوار کے لئے فوری شاخ تراشی کی ہدایت

منگل 2 اپریل 2024 12:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) پھولوں کے کاشتکاروں کو اچھی پیداوارکے لئے ایک شاخ پر 5سے7 آنکھیں چھوڑ کر فوری شاخ تراشی کی ہدایت کی گئی ہے ۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ ہرسال موسم بہار کے آغاز پر پھولوں کے پودوں کی شاخ تراشی یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہاکہ شاخ کو کونپل کے چوتھائی انچ اوپر سے کاٹاجائے اور یہ کٹائی کونپل کی مخالف سمت سے ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موسم بہارمیں گلاب سمیت دیگر پھولوں کے پودوں کی شاخ تراشی بہترین اثرات ظاہر کرتی ہے تاہم اگر شاخ تراشی موسم خزاں یا موسم سرما کے آغاز میں کی جائے تو نئی پھوٹ جلد بنے گی مگر وہ کورے سے متاثر ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار پیوند کے مقام سے نیچے تنے پر یا زمین سے نکلنے والی شاخوں کی بھی مناسب تراش خراش کرتے رہیں کیونکہ یہ شاخیں روٹ سٹاک سے نکلتی ہیں جو کار آمد نہیں ہوتیں۔ انہوں نے گلاب کے پودوں پر مائلڈ یو، بلیک سپاٹ، رسٹ، ڈائی بیک جیسی بیماریوں کے حملہ کے تدارک کیلئے بھی بروقت اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :