چوہدری شافع حسین سے پاکستان پوٹری مینوفیکچررزایسوسی ایشن،کبڈی فیڈریشن اور دیگر وفود کی ان کے آفس میں ملاقات

اشیاء ضروریہ کی سپلائی کو بہتر کرکے قیمتوں میں کمی لائی گئی ہے۔چوہدری شافع حسین ةپرائس کنٹرول کمیٹیوں کو مکمل فعال اور مڈل مین کا کردار ختم کرکے قیمتوں میں مزید کمی لائیں گے

منگل 2 اپریل 2024 20:26

چوہدری شافع حسین سے پاکستان پوٹری مینوفیکچررزایسوسی ایشن،کبڈی فیڈریشن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہاہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار رمضان نگہبان پیکیج کے تحت 50لاکھ سے زائدمستحق گھرانوں کو راشن ان کی دہلیز پرپہنچایا گیاہے۔ رمضان وماڈل بازاروں میں معیاری اشیائ سستے داموں مل رہی ہیں۔ جبکہ زرعی فیئرپرائس شاپس پر 13 اشیاء ضروریہ 25فیصد کم نرخوں پر مل رہی ہیں اور رمضان و ماڈل بازاروں سے روزانہ ہزاروں لوگ مستفید ہورہے ہیں۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے کہا کہ اشیائ ضروریہ کی سپلائی کو بہتر کرکے قیمتوں میں کمی لائی گئی ہے جبکہ پیاز کی برآمد پر پابندی سے قیمت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو مکمل فعال اور مڈل مین کا کردار ختم کرکے قیمتوں میں مزید کمی لائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مختلف ایسوسی ایشنز سے بات چیت کرکے عوام کو گھی، چکن، چینی اور دیگر اشیائ میں ریلیف دیا گیاہے۔

صوبائی وزیر صنعت نے کہاکہ انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ صنعت کا پہیہ رواں دواں رکھنے کے لئے ہر ضروری اقدام کریں گے۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ان خیالات کا اظہار پاکستان پوٹری مینوفیکچررزایسوسی ایشن،کبڈی فیڈریشن اور دیگر وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔ جنہوں نے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات میں انڈسٹری کے مسائل، ماہ مقدس میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے اقدامات اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔وفودنے چوہدری شافع حسین کو وزارت کا منصب سنبھالنے پر مبارکباددی۔

متعلقہ عنوان :