لاہورہائیکورٹ، الیکشن ایپلٹ ٹربیونل میں این اے116 شیخوپورہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دائر

منگل 2 اپریل 2024 22:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ الیکشن ایپلٹ ٹربیونل میں این اے116 شیخوپورہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی، ن لیگی امیدوار عرفان ڈوگر نے درخواست میں موقف اپنایا کہ ریٹرننگ افسر نے دوبارہ گنتی کی درخواست خارج کردی،عدالت حلقہ این اے 116 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم دے ۔