جانوروں کی ویکسی نیشن کا عمل بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 2 اپریل 2024 22:06

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2024ء) ایڈیشنل ڈائریکٹرمحکمہ لائیو سٹاک ،ڈیری ڈویلپمنٹ سیالکوٹ ڈاکٹر انعام علی اطہر نے محکمہ کے عملہ کو جانوروں کی ویکسی نیشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مویشی پال خضرات کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے تمام لائیو سٹاک حکام کو مویشی پال حضرات کی مکمل رہنمائی جاری رکھنے اور مویشیوں کو موذی امراض سے بچانے کے لئے آگاہی مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ اہداف کا حصول یقینی بنائیں۔انہوں نے مذید کہا کہ کوتاہی کرنے والے افسران و ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :