وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی دھاتی ڈور و پتنگ بازی کے خلاف خصوصی مہم جاری

منگل 2 اپریل 2024 22:27

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنجاب پولیس کی دھاتی ڈور و پتنگ بازی کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پرپنجاب پولیس کی دھاتی ڈور و پتنگ بازی کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے جس کے تسلسل میں شہریوں کی حفاظت کی مہم کے دوران پنجاب پولیس نے گذشتہ روز 15 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں میں سیفٹی وائر تقسیم کئے، ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ سیفٹی وائر لگانے کی مہم کے دوران اب تک 01 لاکھ 10 ہزار سے زائد موٹر سائیکلز پر حفاظتی وائر گارڈز لگائے جا چکے ہیں، آپریشنز ونگ پولیس نے 76 ہزار سے زائد، ٹریفک پولیس نے 31 ہزار سیفٹی وائر موٹر سائیکل سواروں میں تقسیم کئے ہیں ۔

ترجمان پنجاب پولیس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں پتنگ بازی ایکٹ کے تحت کاروائیوں کی تفصیل بارے بتایا کہ پولیس ٹیمو ںنے صوبہ بھر میں 30 مقدمات درج کرتے ہوئے 30 ملزمان کو گرفتار کیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضے سے 4368 پتنگیں، 1073 چرخیاں برآمد کی گئیں ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہا کہ گذشتہ 36 روز کے دوران لاہور سمیت صوبہ بھر میں اینٹی کائٹ فلائنگ کے ایکٹ کے تحت 3526 مقدمات درج کرتے ہوئے 3659 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے 223881 پتنگیں اور 15799 چرخیاں برآمد ہوئیں ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سپروائزری افسران کو دھاتی ڈور و پتنگوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی کے احکامات جاری کئے ۔