لاہور ہائی کورٹ نے ہائیکورٹ ججزکے خط پر جوڈیشل انکوائری کے لیے کمیشن کی تشکیل بارے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

منگل 2 اپریل 2024 22:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اپریل2024ء) لاہور ہائی کورٹ نے ہائیکورٹ ججزکے خط پر جوڈیشل انکوائری کے لیے کمیشن کی تشکیل بارے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے جس میں وفاقی حکومت سمیت دیگرکوفریق بناتے ہوئے استدعاکی گئی ہے کہ چھ ججز کے خط پر سپریم کورٹ ججز سے جوڈیشل انکوائری کروائی جائے ،اورسپریم کورٹ حکومتی کمیشن کی تشکیل کو کالعدم قرار دے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ خود ججز کے خط معاملہ پر انکوائری کرے۔ججز کو دھمکانے اور عدالتی امور میں مداخلت کے ذمہ داران کو مثالی سزا دی جائے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائزعسییٰ اس پر پہلے ہی ازخود نوٹس لیتے ہوئے اسے آج بدھ کوسماعت کے لیے مقرربھی کرچکے ہیں اور اس کی سماعت سات رکنی لارجربنچ کرے گاجبکہ دوسری جانب حکومت کی جانب سے بنائے جوڈیشل کمیشن جسٹس ر تصدق حسین جیلانی نے بھی تحقیقات سے معذرت کرلی ہے اب اس سارے معاملے کے لیے سپریم کورٹ ہی کوئی فیصلہ کرسکے گی۔