وزیر دفاع سے قزاخستان کے سفیریرکی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پاکستان قزاخستان کیساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ،خواجہ محمد آصف

منگل 2 اپریل 2024 21:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2024ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان قزاخستان کیساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے کیلئے باہمی خیر سگالی اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیں۔جاری بیان کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے قزاخستان کے سفیریرزان کستافین نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان قزاخستان کے ساتھ قریبی دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مزید قریب لانے کیلئے باہمی خیر سگالی اور افہام و تفہیم پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قزاخستان اپنے جغرافیائی محل وقوع اور وسیع وسائل کی وجہ سے وسطی ایشیا کی ایک اہم ریاست ہے اور بین الاقوامی سطح پر بھی ایک اہم کردار ادا کرنے والا ملک ہے۔ قزاخستان کے سفیر نے تعاون کے موجودہ دائرہ کاراور پیمانے کوتسلیم کرتے ہوئے دفاع کے شعبے میں وسعت اور مزید تعاون کی خواہش کا اعادہ کیا۔