سینیٹ انتخابات میں مینڈیٹ چوری کیا گیا‘ ڈاکٹریاسمین راشد

سن لو ہم اب بھی ڈٹ کر کھڑے ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو سلام پیش کرتی ہوں‘ غیر رسمی گفتگو

بدھ 3 اپریل 2024 15:19

سینیٹ انتخابات میں مینڈیٹ چوری کیا گیا‘ ڈاکٹریاسمین راشد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنماڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں مینڈیٹ چوری کیا گیا،یاد رکھیں ظلم کی یہ رات جلد ختم ہونے والی ہے۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ دھاندلی سے بننے والے ایم پی ایز سینیٹ کے ووٹر بنے اس سے بڑی دھاندلی اور کیا ہو سکتی، یاد رکھیں ظلم کی یہ رات جلد ختم ہونے والی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2 پی ٹی آئی خواتین کی میانوالی منتقلی کی مذمت کرتی ہوں، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کو جب سارے مقدمات میں ضمانت مل گئی تب میانوالی مقدمات میں لے گئے، سن لو ہم اب بھی ڈٹ کر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی6 ججز کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، 6ججز کے خط کی کارروائی بھی اب پورے ملک کو دکھائی جائے۔