سپیئرپارٹس کی آڑ میں مضر صحت چھالیہ گٹکا سپاری سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ریلوے پولیس نے کامیاب کارروائی کر کے 720 کلو سامان برآمد کیا ، مقدمہ درج

بدھ 3 اپریل 2024 21:59

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2024ء) سپیئر پارٹس کی آڑ میں مضر صحت چھالیہ گٹکا سپاری لاہور سے حیدر آباد اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔

(جاری ہے)

ریلوے پولیس نے کامیاب کارروائی میں بھاری مقدار میں لاکھوں مالیت کا سامان برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔ ایف آئی آر کے مطابق کارروائی کے دوران سولہ بوروں میںگٹکا سپاری اور مضر صحت چھالیہ برآمد ہوا ہے جس کا مجموعی وزن 720 کلو گرام بنتا ہے ۔ ریلوے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چھالیہ گٹکا سپاری برآمد کی ۔

متعلقہ عنوان :