وائس چانسلر کے آئی یو کے زیر صدارت سٹین ایبلٹی ٹاسک فورس کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد

بدھ 3 اپریل 2024 22:59

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2024ء) وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر پروفیسر عطاء اللہ شاہ کے زیر صدارت یونیورسٹی سٹین ایبلٹی ٹاسک فورس(sustainability task force) کی اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔شعبہ تعلقات عامہ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں جامعہ کو درپیش معاشی مشکلات کو حل کرنے،جامعہ کی تعمیر وترقی،تعلیمی وتحقیقی امور کو مزید بہتر کرنے کے لیے بہترین حکمت عملی اپنانے،سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مضبوبط روابط قائم کرنے،فیکلٹی و اسٹاف کی استعداد کار کو بڑھانے اور فیکلٹی و اسٹاف کی پروموشن کے حوالے سے سٹریٹجک پلان مرتب کرنے کے حوالے سے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

میٹنگ میں وائس چانسلر کے ہمراہ سٹین ایبلٹی ٹاسک فورس (sustainability task force) کے زمہ داران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جامعہ کو درپیش معاشی مشکلات کو حل کرنے کے لیے ٹاسک فورس کے ممبران سٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابط کرے گی اور معاشی مشکلات کو حل کرنے کے لیے کثیرالجہتی منصوبہ بندی مرتب کرے گی۔اس حوالے سے میٹنگ میں کمیٹی بھی بنائی گئی ہے جو جامعہ کی پائیداریت پر کام کرنے سمیت دیگر امور پر کام کرے گی۔

اجلاس میں ایک سب کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے جو جامعہ کے قوانین و ضوابط کو دیکھتے ہوئے ان میں ضروری تبدیلیاں لانے سمیت اسٹاف و فیکلٹی کی استعداد کار بڑھانے اور ان کے پروموشن سے متعلق معاملات پر کام کرے گی۔اجلاس میں وائس چانسلر نے یونیورسٹی سٹین ایبلٹی ٹاسک فور س کے ممبران سے امید ظاہر کیاکہ وہ جامعہ کی بہتری کے لیے اپنے صلاحیتوں کو بروکار لائیں گے اور جامعہ کو مثالی جامعہ بنانے میں اپناکردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :