فرنٹیئر کانسٹیبلری میں ٹرانسفر ایس پی کینٹ انعم شیر ، اے ایس پی صدر زینب ایوب کے اعزاز میں الوداعی تقریب

بدھ 3 اپریل 2024 20:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2024ء) راولپنڈی سے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں ٹرانسفر ہونے والی اے ایس پی کینٹ انعم شیر اور اے ایس پی صدر زینب ایوب کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں الوداعی تقریب کاانعقادکیاگیا، تقریب میں آر پی او راولپنڈی ،سی پی او راولپنڈی اور افسران نے اے ایس پیز کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے فرنٹیئر کانسٹیبلری میں ٹرانسفر ہونے والی اے ایس پی کینٹ انعم شیر اور اے ایس پی صدر زینب ایوب کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیاگیا، تقریب میں آر پی او بابر سرفراز الپا، سی پی او سید خالد ہمدانی،ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹی گیشن،چیف ٹریفک آفیسر،ایس پی سی آئی اے، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی او ز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ،آر پی او راولپنڈی،سی پی او راولپنڈی اور افسران کی جانب سے اے ایس پیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیاگیا۔

(جاری ہے)

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ اے ایس پی انعم شیر اور اے ایس پی زینب ایوب محنتی اور پروفیشنل پولیس آفیسرز ہیں، راولپنڈی میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔اے ایس پیز نے کہا کہ راولپنڈی پولیس میں اپنی تعیناتی کے دوران سینئر افسران سے بہت کچھ سیکھنے کا موقعہ ملا، راولپنڈی پولیس ایک بہتر ین فورس ہے جہاں خدمات کی انجام دہی ہمارے لیے اعزاز ہے۔تقریب کے اختتام پرسی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے اے ایس پی انعم شیر اور اے ایس پی زینب ایوب کو اعزازی شیلڈز دیں۔

متعلقہ عنوان :