سعودی عرب، گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

جمعرات 4 اپریل 2024 09:10

جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2024ء) سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔تواصل ویب کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 272.32 ریال، 22 قیراط ایک گرام 249.63 ریال،18 قیراط ایک گرام 204.24 ریال اور 21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 238.05 ریال ریکارڈ کیے گئے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں 21 قیراط 8 گرام کی گنی 2,285.25 ریال، 22 قیراط8گرام کی گنی 2,394.07 ریال اور 24 قیراط8گرام کی گنی 2,611.72 ریال میں فروخت کی جاتی رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 272,322 ریال میں دستیاب رہا۔