ہائیکورٹ نے این اے 81 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

جمعرات 4 اپریل 2024 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) لاہور ہائیکورٹ نے گوجرانوالہ کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 81 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز چوہدری کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بلال اعجاز چوہدری 8 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے، الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی پر اظہر قیوم کو کامیاب قرار دے دیا۔ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر درخواست گزار کا 2.5 ہزار ووٹ کم کر دیا چنانچہ عدالت مسلم لیگ (ن)کے امیدوار اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔