وسیم اکرم نے بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کر دی

جمعرات 4 اپریل 2024 14:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2024ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی، سوئینگ کے سلطان وسیم اکرم نے بیٹے کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کر دی۔

(جاری ہے)

وسیم اکرم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بیٹے اکبر اکرم کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے ٹاؤن پورٹ ڈگلس میں بیٹے کے ساتھ گھوم پھر رہے ہیں۔اس تصویر میں باپ بیٹا بالکل ایک دوسرے کی کاپی نظر آ رہے ہیں۔خوش گوار موڈ میں لی گئی اس تصویر پر تاحال لاکھوں لائیکس اور کمنٹس آ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :