ج* فیصل آباد، ٹریفک حادثات میں 2افرادجاں بحق‘ خاتون سمیت 7 افراد زخمی

جمعرات 4 اپریل 2024 17:55

} فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2024ء) ٹریفک حادثات میں 2افرادجاں بحق‘ خاتون سمیت 7 افراد زخمی،آن لا ئن کے مطا بق 80 ج ب کا رہائشی رحمت علی اپنی اہلیہ نسیم بی بی اور عزیزہ آسیہ بی بی زوجہ فقیر حسین کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ جب وہ جھنگ روڈ سدھار بائی پاس کے قریب پہنچا تو مخالف سمت سے آنیوالے تیز رفتار موٹرسائیکل سوار خادم حسین ولد لال حسین سکنہ نڑوالا روڈ سے ٹکرا کر بری طرح زخمی ہو گئے، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو رحمت علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ چکا تھا جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ زاہر پیر دربار کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے 35سالہ نامعلوم شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔

(جاری ہے)

حادثے کا مرتکب ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا،جبکہ تھانہ سٹی کی حدود فیصل آباد روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر وارڈن دفتر کی دیوار سے جا ٹکرائی جسکے نتیجے میں 3 افراد حسین،محمد علی ساکنان محمد بی بی کالونی،عبدالرحمن ساکن گیلانی محلہ شدید زخمی ہو گئے ، حادثہ میں کار بری طرح تباہ ہو گئی اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بر وقت پہنچ کر زخمی ہونیوالے افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا،علاوہ ازیںجڑا نو الہ کے علاقہ لاہور روڈ دبئی سویٹ کے قریب ر وڈ پرٹر ک ڈرائیور کے سونے کی وجہ سے چلتا ہوا ٹرک سڑک کے سا تھ ملحقہ کھا لے میں الٹ گیا، جس کے نتیجہ میں جھنگ روڈ 73ج ب کا رہا ئشی 36سا لہ شکیل ولد رمضا ن زخمی ہو گیا ، ریسکیوٹیم مو قع پر پہنچ گئی ۔